عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی

0
9

بانی تحریک انصا ف عمر ان خان نےمطالبات نہ ماننےپرحکومت کو سول نافرمانی کی دھمکی دےدی۔
24نومبرکےاحتجاج میں ناکامی اورمطالبات نہ ماننےپربانی تحریک انصاف عمران خان نےحکومت کوایک بارپھربڑےاحتجاج کی دھمکی دیتےہوئےسول نافرمانی کی تحریک چلانےکااعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نےسوشل میڈیاکےپلیٹ فارم ایکس سابق (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نےواضح پیغام دیاکہ پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ،جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
اہم معاملات میں اس وقت مقدمے کا سامنا کرنے والے’سیاسی قیدیوں‘ کی رہائی اور9 مئی 2023 کے مظاہروں کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد کریک ڈاؤن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے ایک عدالتی کمیشن کا قیام کا مطالبہ شامل ہے۔
عمران خان نے واضح کیا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
عمران خان نےاسلام آبادمیں شہیدہونےوالےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئے 13دسمبرکوپشاورمیں ایک جلسےکااعلان بھی کیا۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرے۔
بانی پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ ہم نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Leave a reply