عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے،بیرسٹرگوہر

0
30

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان نےکہاہےکہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ خصوصی کمیٹی میں ہماری طرف سے عامر ڈوگر اور جمعیت علمائے اسلام کا نمائندہ بھی موجود تھا اور انہوں نے جو مسودہ پیش کیا ہے اور کمیٹی نے جس مسودے کی منظوری دی ہے وہ یہی ہے جس پر ہمارے مذاکرات مولانا فضل الرحمان سے چل رہے ہیں۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ ہماری بات چیت ابھی چل رہی ہے، ہمارا ووٹ یا اس پر اتفاق رائے ہوگا تو ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تو ان سے ملاقات کے لیے آج ہم درخواست دیں گے، کل ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ آج پی ٹی آئی اور اتحادی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، اس ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی، گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ اتفاق رائے ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات اور بحث ہوئی ہے اور ہم تقریباً اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کامزیدکہناتھاکہ امید ہے کل عمران خان سے ہدایات کے بعد ہم حتمی اعلان کریں گے لیکن آج مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور یہ ہم عمران خان کے سامنے رکھیں گے اور ان کی جو بھی ہدایات ہوں گی اس سے کل آگاہ کریں گے۔

Leave a reply