عمرایوب پردھاندلی کاالزام:الیکشن کمیشن نےرپورٹ طلب کرلی

0
67

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب پردھاندلی سےجیتنےکاالزام،الیکشن کمیشن نےڈی آراوسےرپورٹ طلب کرلی۔
رہنماتحریک انصاف عمرایوب کےخلاف مخالف امیدواربابرنوازنےالیکشن کمیشن میں دھاندلی کی درخواست دےدی۔جس پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔
بابر نوازکی طرف سےوکیل ضیاالرحمان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارضیاالرحمان نےموقف اپنایاکےانتخابات میں دھاندلی ہوئی ،الیکشن کالعدم قراردیاجائے۔ الیکشن سے قبل عمر ایوب نے درخواست دی تھی کہ الیکشن میں بوگس ووٹ ڈالے جائیں گے جو تیار کر لئے گئےہیں، عمر ایوب نے سات فروری کو ڈی آر او کو درخواست دی تھی، اس درخواست پر ڈی آر او نے کیا انکوائری کی،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر سے رپورٹ مانگی جائے۔
عمرایوب کےوکیل نےکہاکہ آر او کی دو رپورٹس ہمارے پاس ہیں ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی، ممبر کمیشن کیس پر دلائل دیں، ہر سماعت میں نئی درخواست لیکر آ جاتے ہیں۔
وکیل ضیاالرحمان نےکہاکہ عمر ایوب نے خود درخواست دی تھی کہ بوگس ووٹ تیار ہو گئے ہیں جو کاسٹ ہوں گے،واقعی الیکشن میں بوگس ووٹ کاسٹ ہوئے، انہوں نے ہمارے خلاف درخواست دی تھی کہ بوگس ووٹ تیار ہوئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت6اگست تک ملتوی کرتےہوئےڈی آراوسےرپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply