عوام کیلئے بُری خبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

0
18

مہنگائی کےمارےعوام کےلئے ایک اوربُری خبر،16نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
16نومبرسےملک بھرمیں ایک بارپھرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2روپے58پیسےکااضافہ ہونے کا امکان ہےجس کے بعد پیٹرول کی قیمت ایک بار پھرسے 250 کے ہندسے کو عبور کرجائےگی۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
یادرہےکہ یکم نومبرکوبھی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاتھاپیٹرول کی قیمت میں ایک روپے35پیسےکااضافہ کیاگیاتھاجوکہ 15نومبرتک تھا۔

Leave a reply