عیدالاضحی پراور موسم گرما میں کتنے لاکھ سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟

0
6

عیدالاضحی کی تعطیلات اور موسم گرما کے دوران کتنے لاکھ سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟محکمہ سیاحت نے رواں سال 15 لاکھ تک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی متوقع آمد ظاہر کر دی۔
موسم گرما کی تعطیلات ہوتے ہی ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعداد نے جنت نظیر گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ گرمی سے بچنے اور سیروتفریخ کیلئے جنت نظیر گلگت بلتستان سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے، جہاں کے قدرتی مناظر، ٹھنڈی ہوائیں اور سرسبز وادیاں سیاحوں کے دل موہ لیتی ہیں۔گلگت بلتستان کے نمایاں سیاحتی مقامات میں ہنزہ ویلی، نلتر ویلی، سکردو، عطا آباد جھیل، فنڈر، نگر اور غذر شامل ہیں۔
ملک کے گرم اور میدانی علاقوں کے لوگ گرمی سے نجات پانے کیلئے اکثر سیاح ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ ان علاقوں کی خوبصورتی اور خوشگوار موسم ہی نہیں، بلکہ یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی بھی لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔گلگت بلتستان میں آنیوالے سیاحوں کو ہمیشہ یہاں ایک خوبصورت تجربہ حاصل ہوتا ہے، جو انہیں دوبارہ یہاں کھینچ لاتا ہے، چونکہ موسم گرما میں بھی ان علاقوں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، لہٰذا یہاں آنیوالے سیاح خوبصورت وادیوں میں گھومنے پھرنے کے علاوہ یہاں کے بلند و بالا پہاڑوں پر کلائمبنگ اور خوبصورت وادیوں میں ہائیکنگ، کیمپنگ اور کشتی رانی جیسی مختلف سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔یوں تو گلگت بلتستان میں ہر سال بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ، مگررواں برس ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سیاحت کے حکا م کا کہنا ہے کہ رواں سال 10 لاکھ سے 15 لاکھ کے قریب سیاحوں کی گلگت بلتستان آمد متوقع ہے، جس سے یہاں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply