عیدالاضحی پر کتنے لاکھ سیاحوں نےملکہ کوہسار، گلیات اورکاغان ویلی کا رخ کیا؟

0
8

عیدالاضحی کی تعطیلات پر کتنے لاکھ سیاحوں نے گلیات اورکاغان ویلی کا رخ کیا؟ملکہ کوہسار مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کی انٹری، شاہراہوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔بڑی عید کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پرسیاحوں نےڈیرے جمائے لیے،تین لاکھ 45 ہزار سے زائد سیاحوں نے گلیات اور کاغان ویلی کا رخ کیا۔
ترجمان خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کےمطابق گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا،ملکہ کوہسارمری میں عید تعطیلات پر ایک لاکھ سے زائدگاڑیاں داخل ہوئیں،مال روڈ سیاحوں سے کھچا کھچ بھرگیا،مری آنے والی تمام شاہراہوں پرگاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں،جھیکاگلی،کلڈنہ اورجی پی اوچوک سمیت مختلف مقامات پرٹریفک پولیس کہ اضافی نفری تعینات کی گئی،جبکہ ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنےکیلئےسٹی ٹریفک پولیس کےافسران تاحال فیلڈ میں موجود ہیں ۔
اس موقع پرسیاحوں کی رہنمائی کیلئےتمام سہولت سینٹرزفعال رہے،جبکہ مری آنیوالی ٹریفک اورسیاحوں کےرش کو سیف سٹی کیمروں کےذریعےکائونٹنگ اور مانیٹرنگ کاعمل بھی جاری ہے۔

Leave a reply