عیدقربان میں 2روزباقی،جانوروں کی خریدوفروخت عروج پر

0
7

عیدقربان میں دوروزباقی ،مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا،بیوپاریوں اور خریداروں میں تکرارکاسلسلہ جاری ہے۔
عیدقربان کی آمدآمدہے،شہری سنت ابراہیمی اداکرنےکےلئے جانور خریدنے کےلئے مویشی منڈیوں کارخ کرنےلگے،کسی کوجانورنہ پسندآیاتوکسی نے مہنگے دام کاشکوہ کیا۔مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا،لوگ اپنےپسندکےبیل،اونٹ اوربکرےخریدنےمیں مصروف ہیں۔
دوسری جانب عیدقربان کےقریب آتےہی قصابوں کےنخرےبھی عروج پر،پیشہ ور قصائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قصائی بھی میدان میں آگئے۔
عید قربان کے تین دن قصائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قصائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قصائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق قصابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6 ہزار جبکہ گائے ذبح کرنے کے 10 ہزار نرخ مقرر کیے ہیں۔
پیشہ ور قصائیوں کے نرخ دیکھ کر اناڑی قصائیوں نے بھی شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے اور آدھے پیسوں میں بڑا اور چھوٹا جانور ذبح کرنے کی بکنگ شروع کر رکھی ہے۔

Leave a reply