
بڑی عید پرریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،عید سپیشل ٹرین ساڑھے چار سو سے زائد مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے پشاور پہنچ گئی۔
ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ سپیشل ٹرین اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی اور مختلف سٹیشنز پر مقررہ توقف کرتی رہی، تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو۔
عیدالاضحی کے موقع پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے اس خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مجموعی طور پر 650 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی، تاہم روانگی سے قبل ہی 450 سے زائد مسافروں کی بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور عیدسپیشل ٹرین کی روانگی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولت دینا ہے ۔عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ریلویز کی طرف سے پانچ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔