غربت کےخاتمےکی جدوجہدمیں کامیابی مشترکہ ذمہ داری سے مشروط ہے،مریم نواز

0
29

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ غربت کے خاتمے کی جدوجہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ خواتین کی غربت ختم کرنے کے لئے معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، غریب بے گھر افراد کے لیے’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘پروگرام لانچ کیا ، کسانوں کےلئے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکج شروع کیا ہے ، ہرنوجوان کو غربت سے بچانے کے لئے سکلز پروگرام،روزگار کے مواقع اور دیگر اختراعی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ عارضی مہنگائی کا خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کے نرخ میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں،سپیشل افراد کی معاشی معاونت کےلئے ہمت کارڈ لانچ کیا ہے۔ مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے۔
اُن کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ غربت کے خاتمے کی جدوجہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت، اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے، منصب سنبھالتے ہی معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا عہد کیا۔

Leave a reply