غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوئے، اسی دوران اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی منظور کردہ تجاویز پر اسرائیل نے اتفاق نہیں کیا تھا، مزید برآں جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔
جارجیا،ہزاروں افرادکااحتجاج ،مظاہرین کاپولیس پرحملہ
دسمبر 2, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ
مئی 30, 2024 -
مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی
ستمبر 27, 2024 -
یہ امرتشویشناک ہےپاکستان میں پولیوچیلنج موجودہے،وزیراعظم
جولائی 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔