غزہ لہولہو:اسرائیلی درندگی میں کمی نہ آئی، مزید69 افراد شہید

0
50

غزہ میں اسرائیلی درندگی میں کمی نہ آسکی،48گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید69فلسطینی شہیدہوگئےجبکہ 212افرادزخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری جس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےجس کےباعث غزہ میں پانی ،خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیدارہورہےہیں۔غزہ میں اسرائیلی وحشیت کےباعث عمارتوں کوملبےکےڈھیرمیں بدل دیاگیاہے۔جس کی وجہ سےلوگ کھلےآسمان تلےرہنےپرمجبورہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں اسرائیل نےغزہ میں فائرنگ ،گولہ باری اورڈرون حملےکیےجس کےنتیجےمیں 69فلسطینی شہید اور212 زخمی ہوگئے۔ جنوبی غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت11فلسطینی ،دیر البلاح میں پناہ گزین خیموں پر صیہونی فوج کے ڈرون حملےمیں4 افراد شہید ہوگئے جبکہ نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید،1 زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں کہاگیا کہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد کے بعد حماس نے اپنا وفد قاہرہ بھیجنے کا اعلان کر دیا، حماس کےرہنما خلیل الحیا قاہرہ کے وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ دونوں فریقین کے درمیان امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز کردہ سفارشات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک 40ہزار 334 فلسطینی شہیداور 93ہزار356 زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply