غزہ ملین مارچ:پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کی حمایت کااعلان

0
13

پیپلزپارٹی نے7اکتوبرکوغزہ ملین مارچ کےلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفداسلام آبادبلاول ہاؤس پہنچاجہاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سےملاقات کی۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نےبلاول بھٹوکوغزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی ،جس کوچیئرمین پیپلزپارٹی نےقبول کرلیا۔
ملاقات کےبعدامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاچیئرمین پیپلزپارٹی کےہمراہ میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، لبنان پر بھی حملہ کیا ہے، حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی، 7 اکتوبر کو ملک بھر میں بارہ بجے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، سارےسیاسی اختلافات کے باوجود فلسطین کےلئے ایک ہوجائیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی۔
بلاول بھٹوزرداری کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ نظریاتی اختلافات کوبولاکرہمیں اس مسئلےپرایک ساتھ کھڑےہونےکی ضرورت ہےاور ہم اس مسئلے پر ایک ساتھ کھڑے ہیں، پورے پاکستان کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اختلافات کی وجہ سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں، پاکستان کی سیاست میں بھی یہ اچھی پیش رفت ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ میں نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی ہےکہ متحد ہوکر دنیا کو ایک پیغام بھیجیں کہ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مسئلے پر پی پی جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیاگیاہےجس کےباعث غزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔

Leave a reply