غزہ میں اسرائیلی بربریت سےمزید34فلسطینی شہید

0
40

غزہ میں اسرائیلی بربریت کاسلسلہ جاری گزشتہ 48گھنٹوں میں مزید 34 فلسطینی شہیدہوگئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزار وں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں ،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ۔اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،جہاں پرخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں،اسرائیلی وحشیت سےغزہ کی عمارتیں تباہ کردی گئی ہیں،جس کودوبارہ بحال کرنےمیں صدیاں لگ جائینگی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق فلسطین کےمغربی کنارےمیں اسرائیلی برّی فوج کے ٹینک پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوگئے جبکہ ایئر فورس نے فضائی بمباری جاری رکھی۔اس بربریت کےدوران پناہ گزین کیمپوں کےداخلی اورخارجی راستوں کوبھی بندکردیاگیا،یہاں تک کےاسرائیل نےاپنی وحشیت کامظاہرہ کرتےہوئےایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں یہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔
اس دوران جہاد اسلامی کے جنگجوؤں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی جھڑپ بھی ہوئی۔ اسی طرح طولکرم میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائی جاری ہے جس میں اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ کمانڈر اپنے بھائیوں سمیت شہید ہوگئے۔
مغربی کنارے کے ان علاقوں خان یونس اور طولکرم میں اسرائیلی فوج کے علاوہ یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
غزہ جنگ کی ابتدا سے اب تک صرف مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 637 ہوگئی جب کہ فوجیوں سمیت 19 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
سال 2023سےاب تک 171صحافی بھی اس جنگ میں شہیدہوچکےہیں۔
یاد رہے کہ صرف غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ 94 ہزار زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a reply