غزہ میں جنگ بندی اشدضروری ہے،لبنان میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے ،وزیراعظم شہبازشریف

0
9

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ غزہ میں جنگ بندی اشدضروری ہے،لبنان میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔
قاہرہ میں ترقی پذیرممالک کی تنظیم ڈی8کا11واں سربراہی اجلاس منعقدہواجس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ ترقی اورباہمی تعاون کےفروغ کیلئےڈی8اہم پلیٹ فارم ہے،آذربائیجان ڈی8تنظیم کےکردارمیں اضافےکاسبب بنےگا،سرمایہ کاری کےفروغ سےروزگارکےمواقع بڑھیں گے ،نوجوانوں کیلئےسمال بزنس کےمواقع بڑھانےکیلئےاقدامات کرناہوں گے،ہماری 60فیصدآبادی کی عمر30 سال سےکم ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ غزہ میں جنگ بندی اشدضروری ہے،غزہ میں جنگ بندی سےخطےمیں امن قائم ہوگا،لبنان میں بھی سیزفائرہوناچاہیے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان نوجوانوں پراورچھوٹی صنعتوں پرسرمایہ لگا رہا ہے،ڈی8ممبرممالک نوجوانوں کیلئےمواقع فراہم کررہےہیں،میری حکو مت تعلیم اورروزگارکےمواقع فراہم کررہی ہے،ہم نے نوجوانوں میں 6لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شرکت کےلئے مصرکےصدارتی محل پہنچیں تھے،جہاں پراُن کامصرکےصدرعبدالفتاح السیسی نےاستقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف نےمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکئے۔

Leave a reply