غزہ میں پناہ گزینوں کےکیمپوں پراسرائیلی دہشتگردی ، 40فلسطینی شہید

0
27

غزہ کےعلاقےخان یونس میں پناہ گزینوں کےکیمپوں پراسرائیل کی طیاروں سےبمباری،اسرائیلی دہشتگردی سےمزید40فلسطینی شہیدجبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےجس سےخوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہے ہیں۔ اسرائیلی ظلم کی وجہ سے غزہ میں عمارتیں اورسڑکیں تباہ ہوگئی ہیں،جس کودوبارہ بحال کرنےکےلئے کئی سال کی ضرورت ہے۔
مقامی افرادکاکہناہےکہ خان یونس میں بےگھرافرادکےخیموں کوجنگی طیاروں سےنشانہ بنایاگیا،جس کے نتیجے میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے۔
حماس کی سول ڈیفنس اتھارٹی کے آپریشنز ڈائریکٹر نے غیرملکی میڈیاکوبتایاکہ اس حملے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ آدھی رات کے فورا بعد المواسی کے علاقے میں بڑے دھماکے ہوئے اور آسمان پر شعلوں کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے طیاروں نے خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں کے ایک آپریشن سینٹر پر حملہ کیا ہے۔
جبکہ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ علاقے میں حماس کے جنگجو موجود ہیں۔

Leave a reply