غزہ کی تعمیرنو:عرب رہنماؤں نے امریکی صدرکا منصوبےمستردکردیا

0
6

عرب رہنماؤں نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےغزہ پرقبضےاورفلسطینیوں کوبے دخلی کے منصوبے کو مسترد کردیااورمصرکےمنصوبےکی مکمل حمایت کااعلان کردیا۔
قاہرہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام اور دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد امریکی منصوبے کے خلاف مشترکہ عرب مؤقف اپنانا تھا۔اجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق غزہ کی تعمیرنوکےحوالےسےمصرکےمنصوبےکی حمایت کی گئی،بین الاقوامی برادری سےمطالبہ ہےکہ مصری منصوبےکیلئےجلدمددفراہم کریں ،مصری منصوبےکےتحت غزہ میں تعمیراتی عمل میں5سال لگیں گے،غزہ کی تعمیرنوکی لاگت کاتخمینہ 53ارب ڈالرلگایاگیا۔
عرب میڈیا کےمطابق منصوبےمیں بنیادی ڈھانچےکی بحالی اوردوریاستی حل شامل ہیں،اجلاس میں امریکی صدرکےغزہ منصوبےکومستردکیاگیا،ٹرمپ نے اپنےمنصوبےمیں فلسطینیوں کوبےدخلی کرنےکی شق رکھی تھی۔

Leave a reply