کراچی:(پاکستان ٹوڈے) معروف قوال غلام فرید صابری بچھڑے ہوے 30 برس بیت گئے۔ مگر ان کی گائی قوالیاں آج بھی مقبول ہیں۔
جن میں سے تاجدارِ حرم اور اس جیسی کئی مقبول قوالیوں پر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری پاکستان اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے۔
غلام فرید صابری 1930 میں بھارتی مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد صابری خاندان نے کراچی میں رہائش اختیار کی، ان کو بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا، ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا جس کی قوالی ’’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
معروف قوال غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ قوالی گایا کرتے تھے، صابری برادران کی جوڑی نے سن 70 اور 80 کی دہائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، ’’سرِلامکاں سے طلب ہوئی‘‘ اور ’’ملتا ہے کیا نماز میں سجدے میں جا کے دیکھ‘‘ ان کے مشہورِ زمانہ کلام رہے، ’’بھر دو جھولی میری یا محمد‘‘ جیسی قوالی نے ان کی شہرت کو دوام بخشا۔
غلام فرید صابری نے اردو کے علاوہ فارسی، پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی قوالیاں پیش کیں۔
کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا
جنوری 20, 2025بھارتی اداکارامان جیسوال ٹریفک حادثےمیں ہلاک
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔