غیرقانونی بھرتیوں کاکیس:پرویزالٰہی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا

0
18

غیرقانونی بھرتیوں کےکیس میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کےجج جاویداقبال وڑائچ نےپنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویزالٰہی اورمحمدخان بھٹی سمیت دیگر کےخلاف کیس کی سماعت کی۔
شریک ملزم مختاررانجھاکےوکیل نےبریت کی درخواست پردلائل مکمل کرلئے۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کےوکلانےایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی جس کوعدالت نے منظورکرلیا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی ملتوی کردی۔

Leave a reply