غیرقانونی جنرل باڈی کےذریعےانٹراپارٹی انتخابات ہوئے،اکبرایس بابر

0
8

پی ٹی آئی کےمنحرف رکن اکبرایس بابرنےکہاہےکہ غیرقانونی جنرل باڈی کے ذریعےانٹراپارٹی انتخابات ہوئے۔
اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے اکبرایس بابرکاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے تسلیم کیاکہ پی ٹی آئی کےعہدیدارخودساختہ ہیں، پی ٹی آئی کےاکاؤنٹس کاغیرقانونی استعمال ہورہاہے،پی ٹی آئی کےپیسوں کی پارٹی میں بندربانٹ ہورہی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کچھ گدھ پی ٹی آئی کونوچ رہےہیں،ہم نےالیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکی استدعاکی ،ہم نہیں چاہتےپی ٹی آئی پرپابندی لگےیاڈی لسٹ ہوجائے،انٹراپارٹی الیکشن کرانےکاقانونی تقاضاپورانہیں کیا گیا،غیرقانونی جنرل باڈی کےذریعےانٹراپارٹی انتخابات ہوئے۔

Leave a reply