فائیوجی سروسزکی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کےویژن کاحصول ممکن ہوسکے گا، وزیراعظم

0
21

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ فائیوجی سروسزکی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کےویژن کاحصول ممکن ہوسکےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےوی آن گروپ کےچیئرمین آوگی کےفیبیلاکی قیادت میں5 رکنی وفد نےملاقات کی۔وزیراعظم نےوفدکاخیرمقدم کیا۔ وفد نے پرتپاک استقبال پروزیراعظم شہبازشریف کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ِحکومت ٹیلی کمیونیکیشن کےشعبےکی ترقی وترویج کےلئےکوشاں ہے،آئندہ3سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو25بلین ڈالرتک پہنچانےکےلئے پرعزم ہیں،دوردرازعلاقوں میں بھی تیزترموبائل انٹرنیٹ فراہمی کےلئےاقدامات کئے جار ہے ہیں ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ تیزترانٹرنیٹ سروسزکےلئےفائیوجی متعارف کرانےکےلئے اقدامات کئےجارہےہیں،فائیوجی سروسزکی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کےویژن کاحصول ممکن ہوسکےگا،کیش لیس،ڈیجیٹل معیشت کےفروغ کےلئےٹیلی کام سیکٹرکاکرداراہمیت کاحامل ہے،آئی ٹی،ڈیجیٹائزیشن،مصنوعی ذہانت کےلئے وی آن گروپ کےساتھ مل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں۔
وفدنےملک میں حالیہ معاشی استحکام کےحوالے سےحکومتی کوششوں کی تعریف کی۔
وفدکاکہناتھاکہ پاکستان آئی ٹی وٹیلی کام شعبےمیں سرمایہ کاری کےلئے اہم ملک بن چکاہے۔

Leave a reply