چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ فارم 45 اور47 کے پروپیگنڈا پر بھی بہت بڑی کہانی سامنے آنے والی ہےسازش کے تحت الیکشن کو بھی متاثر کرنا تھاجب سازش سامنے آئے گی تو ان کو جواب دینا پڑے گا ۔
قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس کےآغازپرہی اپوزیشن نےشورشرابہ اوراحتجاج کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ میں پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب کی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنوبی پنجاب نے ووٹ کی طاقت سے ڈٹ کر جھوٹ کا مقابلہ کیاہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کو فعال کرنا چاہتے ہیں کیا ہارنے والے اپنی ہار ماننے کیلئے تیار ہیں جمہوریت کو آگے لے کر بڑھنا ہے تو عوام کے فیصلے پر اعتماد کرنا پڑے گا۔
بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین کے نعرے اور احتجاج کیا۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے عوام اس وقت سازش اور گالم گلوچ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں پاکستان کے عوام اس وقت قیدی نمبر آٹھ سو چار کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں یہ لوگ ہارتے ہیں اور اتحادی جماعتیں جیتتی ہیں کل رات پورے پاکستان نے اس شخص کا بیان پڑا ہے اس شخص نے سیاست چمکانے اور ریلیف لینے کیلئے آئینی اداروں پر حملے کیے ہیں پی ٹی آئی تحقیقات کرے کے یہ واقعی خان کا بیان ہے یا نہیں کل تک تو ہم مثبت سمت میں جارہے تھےاس شخص نے جمہوریت پر حملہ کیا ہےاس شخص نے توہین عدالت کی ہے اور آرمی چیف پر الزامات لگائے ہیں اگر خان نے بیان دیا ہے تو آئین کے تحت نتائج کو بھگتنا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ خان صاحب اور ان کی جماعت کیلئے مسئلے بنیں گے اگر یہ بیان انہوں نے نہیں دیا تو قائد حزب اختلاف وضاحت دےکیا یہ ٹویٹر اکاؤنٹ علی امین یا شیر افضل مروت چلا رہا تھایہ مشق عدم اعتماد کے دنوں سے چل رہی ہے،آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ،بطور ڈی جی آئی ایس آئی موجودہ آرمی چیف نے بانی تحریک انصاف کی کرپشن پکڑی تھی ،کرپشن پر ایکشن کی بجائے انٹیلی جنس چیف کو تبدیل کر دیا گیا۔فارم 45 اور 47 کے پروپیگنڈا پر بھی بہت بڑی کہانی سامنے آنے والی ہےسازش کے تحت الیکشن کو بھی متاثر کرنا تھاجب سازش سامنے آئے گی تو ان کو جواب دینا پڑے گا پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ جب سیاسی استحکام کی طرف جاتے ہیں تو خان صاحب سےایسابیان دلایا جاتا ہے جس سے آپ کے مسائل اور ملک کے مسائل میں اضافہ ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔