فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

0
204

پاکستان ٹوڈے: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں رحمت کی آمد، خوشی سے نہال کیا نام رکھا جانئے تفصیلات میں بتایا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یکم مارچ کو نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہے، اس سے قبل ان کے دو بیٹے ہیں۔ شعیب اختر نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی آگئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے

Leave a reply