فراری کا 2026میں اپنی پہلی الیکٹرک کار مارکیٹ میں لانے کا اعلان

0
5

نئی اور لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،فراری نے اگلے سال اپنی پہلی الیکٹرک کار مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔
دنیا کی معروف لگژری کار ساز کمپنی فراری (Ferrari) نے اپنے پہلے برقی ماڈل ایلیٹریکا کی تیاری کا اعلان کردیا، جو اگلے سال2026 میں متعارف کروایا جائے گا۔ کمپنی نے اس گاڑی کی جھلک پیش کی ہے، جس میں بیٹری پیک اور برقی موٹرز کے ساتھ گاڑی کا بنیادی سٹرکچر دکھایا گیا ہے، البتہ ابھی اس کا بیرونی ڈیزائن ظاہر نہیں کیا گیا۔
خبررساں ادارےرائٹرز کے مطابق فراری کی ایلیٹریکا کی تمام اہم برقی ٹیکنالوجی، جیسے ہائی وولٹیج بیٹری پیک، ای ایکسلز اور انورٹرز مکمل طور پر کمپنی کے اپنے نئے ای بلڈنگ پلانٹ میں تیار کیے جا رہے ہیں،تاہم کمپنی نے اپنی الیکٹریفیکیشن حکمت ِ عملی میں تبدیلی کی ہے۔ اب 2030 تک اس کی گاڑیوں کی لائن اپ میں 40 فیصد پٹرول انجن، 40 فیصد ہائبرڈ اور صرف 20 فیصد مکمل الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی۔ یہ ہدف 2022 کے منصوبے سے مختلف ہے، جس میں فراری نے 40 فیصد برقی گاڑیاں شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
فراری نے مزید اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 سے 2030 تک ہر سال چار نئے ماڈلز پیش کرے گی، تاکہ اپنے صارفین کی دلچسپی برقرار رکھ سکے اور گاہکوں کی تعداد میں اضافہ کر سکے۔
کمپنی کے مطابق ایلیٹریکا (Elettrica) کے ساتھ ہم ایک بار پھر یہ ثابت کر یں گے کہ فراری ٹیکنالوجی، تخلیقی ڈیزائن اور کاریگری کے امتزاج سے ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a reply