فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ کے متعلق امریکی صدر کےمنصوبوں کو مسترد کردیا

0
106

فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ کے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کیے گئے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئےکہاکہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جا سکتاکہ آپ کہیں اور چلےجائیں۔
غیرملکی خبرایجنسی رپورٹ کےمطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت واحترام کا خیال کیا جائے، یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، یہ سیاسی آپریشن ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کیے گئے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جا سکتاکہ آپ کہیں اور چلےجائیں۔
صدر میکرون کاکہناتھاکہ میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیراعظم سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ہے، سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی، غزہ کی تعمیر نو ہوگی اور وہاں ہزاروں نوکریاں پیدا کریں گے مگر غزہ کے لوگوں کو طویل عرصے تک واپس آنے کا حق نہیں ہوگا۔

Leave a reply