فرح گوگی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

0
65

سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف(فرح گوگی)کےخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کےنام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،اینٹی کرپشن نے مالیاتی اداروں سے فرح گوگی اور ان کے شوہراحسن جمیل کے نام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،اینٹی کرپشن نے تمام اضلاع کے ڈی سی کو مراسلے جاری کرتے ہوئے فرح گوگی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔
ذرائع مطابق فرح گوگی اور ان کے شوہر کیخلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اور ان کے خاندان کے نام گاڑیوں،زمینوں،پلاٹس،مکان،دکانوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

Leave a reply