پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارفردوس جمال نےاداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہمایوں سعیدسےمتعلق اپنےبیان کی وضاحت دےدی۔
کچھ عرصہ قبل فردوس جمال نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں شرکت کی جہاں پرانہوں نےماہرہ خان کی بڑھتی عمرکےبارےاورہمایوں سعیدکے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جوکہ سوشل میڈیاپربہت زیادہ وائرل ہوگئی تھی۔جس کےبعدفردوس جمال کواداکاروں اورپروڈیوسرزکی جانب سےنہ صرف تنقیدکانشانہ بنایاگیابلکہ ایک نجی ڈرامہ چینل نے اداکارپرپابندی لگادی۔
تاہم اب حال ہی میں اداکارفردوس جمال نےپھرایک چینل کےپروگرام میں شرکت کی جہاں پرانہوں نےاپنی زندگی اورشوبزسےمتعلق مختلف پہلووں پرگفتگوکی۔
میزبان نے سینئر اداکار سے سوال پوچھا کہ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق بیان کے بعد ایک نجی ڈرامہ چینل نے آپ پر پابندی لگا دی ہے۔
فردوس جمال نےسوال کاجواب دلچسپ اندازمیں دیا۔انہوں نےکہاکہ جب آپ کو اللہ پر یقین ہو کہ اللہ ہی رزق دینے والا ہے تو کوئی بندہ یا کوئی ادارہ میرا رزق بند نہیں کرسکتا۔
اداکارنےمزیدکہا کہ اتنی مخالفت کے باوجود بھی اللہ مجھے رزق دے رہا ہے، جب مجھے اللہ نے دیا تو مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے یا تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
فردوس جمال کاجذباتی اندازمیں کہناتھاکہ اگر مجھے کسی میں خامی نظر آتی ہے اور میں اصلاح نہیں کروں تو اس کا مطلب ہے میں منافق ہوں لیکن میں منافق نہیں ہوں اس لیے مائرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کی۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025حریم سہیل پیاگھرسدھارنےکوتیار،مایوں کی تصاویر وائرل
جنوری 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت
جولائی 15, 2024 -
جمہوریت کاتسلسل ہی ملکی ترقی کاضامن ہے،وزیرقانون
دسمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔