فرنٹیئرکانسٹیبلری کوملک گیرفیڈرل فورس میں تبدیل کرنےکاآرڈیننس جاری

فرنٹیئرکانسٹیبلری کوملک گیرفیڈرل فورس میں تبدیل کرنےکاآرڈیننس جاری ،صدرمملکت آصف علی زردای نےفرنٹیئرکانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025جاری کردیا۔
آرڈیننس کےمطابق فرنٹیئرکانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائی گی،ملک بھر میں ایف سی کادائرہ اختیار بڑھانےکاآرڈیننس جاری کیاجارہاہے،ایف سی ایکٹ 1915میں ترامیم منظوری کےبعدآرڈیننس جاری کیاگیا،فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں اوراسلام آباد میں کام کرنےکا اختیار رکھے گی ،فیڈرل کانسٹیبلری کوآزادکشمیراورجی بی میں بھی کام کرنےکااختیارحاصل ہوگا۔
آرڈیننس میں کہاگیاکہ فیڈرل کانسٹیبلری کاانسپکٹرجنرل وفاقی حکومت تعینات کرےگی،فیڈرل کانسٹیبلری سےمتعلق قواعدبنائےجائیں گے،ہرڈویژن میں ونگ کمانڈرتعینات ہوگا،ڈویژنل ونگ کمانڈرکارینک ڈپٹی انسپکٹرجنرل کے برابر ہوگا،وفاقی حکومت لااینڈآرڈرکےحصول کیلئےوفاقی ریزورفورس بھرتی کرسکے گی۔
آرڈیننس کےمطابق ایف سی کی ذمہ داری فسادات کنٹرول کرنا،داخلی سیکیورٹی کاؤنٹرٹیررازم اورتحفظ کی ہوگی،فیڈرل کانسٹیبلری کاایک سیکیورٹی ڈویژن اور دوسرافیڈرل ریزروڈویژن ہوگا،فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتی کےلئےملک بھر میں دفاترقائم کیےجائیں گے،تنظیم نوفریم ورک کےتحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈپولیس سروس کےافسران کرینگے۔
مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئےپھرخطوط ارسال
جولائی 14, 2025قانونی معاونت کادائرہ کار سپریم کورٹ تک وسعت دینےکافیصلہ
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔