پھل فروشوں کےتشددسےدوبھائیوں کےقتل کےزیرحراست2ملزمان ہلاک

پھل فروشوں کےتشددسےدوبھائیوں کےقتل کےزیرحراست2ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق پھل فروشوں کے تشدد سے دوبھائیوں کےقتل کے2 زیر حراست ملزمان کوسی سی ڈی چوہنگ نشاندہی کےلئے لےجارہی تھی،کہ راستےمیں اُن کےساتھیوں نےملزمان کوچھڑوانےکی کوشش کی،ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان اویس اورشہزادہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی کےمطابق ملزمان کےساتھی توقیرنےدیگرساتھیوں کےہمراہ پولیس پرحملہ کیا،اپنےساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں آکرزیرحراست ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔
واضح رہےکہ ہلاک ملزمان نےچندروزقبل 30روپےکےتنازع پردوبھائیوں کو تشددکرکےقتل کیاتھا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پربھی وائرہورہی تھی۔