
پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،فلائی جناح، ایئر عربیہ اکیڈمی کے جوائنٹ وینچر کی منظوری،کمپٹیشن کمیشن (سی سی پی) نے فلائی جناح سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایئر عربیہ اکیڈمی ایل ایل سی کے درمیان جوائنٹ وینچر کی منظوری دیدی۔
سی سی پی کے مطابق دونوں کمپنیاں پاکستان میں ہوا بازی کی تربیت کی خدمات پیش کرنے کیلئے ایک نیا تربیتی ادارہ، فلائی جناح ٹی تھری فلائٹ اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ قائم کریں گی۔کمپٹیشن کمیشن نے کمپیٹیشن (مرجر کنٹرول)ریگولیشنز2016کے تحت دونوں فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی پری مرجر کی درخواست کا جائزہ لیا۔
معاہدے کے مطابق دونوں فریق نئی کمپنی میں سرمایہ کاری کریں گے۔کمپٹیشن جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن بین الاقوامی نوعیت کی ہے ،جو متعلقہ شعبہ میں مسابقت پر اثرانداز نہیں ہوگی۔فلائی جناح کمرشل ایئر لائن خدمات پیش کرتی ہے، جبکہ ایئر عربیہ اکیڈمی متحدہ عرب امارات میں ہوا بازی کی تربیت کے شعبہ سے وابستہ ہے۔ایک الگ ادارے کے قیام کیلئے کیا گیا یہ جوائنٹ وینچر متوقع طور پر آزادانہ حیثیت میں کام کرے گا اور پاکستان میں ہوابازی کی تربیت کی خدمات کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنائے گا۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔