سعودی وزیرخارجہ کافلسطینی وزیراعظم کوٹیلفون: صورتحال پرتبادلہ خیال

0
40

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےفلسطینی وزیراعظم ڈاکٹرمصطفیٰ سےٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نےغزہ کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفون پرگفتگوکرتےہوئےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےفلسطینی وزیراعظم سےکہاکہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کسی قسم کے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک کہ آزاد فلسطینی ریاست کو اس کی سرحدوں پر تسلیم نہیں کیا جاتا اور مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے فیصل بن فرحان کامزیدکہناتھاکہ سعودی عرب نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کی بارہا مذمت کرتے ہوئے قابض فوج سے جارحیت بند کرنے اور غزہ کی پٹی سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
بات چیت کےدوران اُن کاکہناتھاکہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے سعودیہ کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ سعودیہ نے اپنا مضبوط مؤقف امریکی انتظامیہ کو بتایا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت اب بھی غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کو ریلیف امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لئے ریلیف کی عوامی مہم کے ذریعے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے اب تک 185 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری جس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت کی وجہ غزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےجس کی وجہ سے ادویات اورخوراک جیسے سنگین مسائل پیداہورہےہیں۔

Leave a reply