بھارتی کامیڈی ہاررفلم’استری2‘کی کامیابی کاسلسلہ جاری ہے،فلم نےبالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کی فلم ’جوان‘کوبھی بزنس میں پیچھےچھوڑکرنئی تاریخ رقم کردی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق رواں سال 15اگست کوریلیزہونےوالی فلم ’استری2‘ نےصرف 34دنوں میں باکس آفس پر584کروڑکابڑابزنس کرکےگزشتہ سال ریلیزہونےوالی ہدایتکار ایٹلی کی فلم’جوان‘ کے ہندی ورژن کاریکارڈتوڑدیا۔
فلم’استری2‘نےجہاں کامیابی سےبالی ووڈ میں دھوم مچائی ہوئی ہے،وہی فلم بالی وڈ میں بڑابزنس کرکےکنگ خان کی فلم ’جوان ‘کوشکست دےکرہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔
اس حوالے سے ’استری 2 ‘کی پروڈکشن کمپنی نے تصدیق کی کہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ فلم بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
دوسری جانب باکس آفس تجزیہ کار ترن آدرش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے بعد،’استری 2 ‘کا اگلا ہدف 600 کروڑ کلب میں داخل ہونا ہے۔
واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی’استری 2 ‘سال 2018 کی کامیاب فلم’استری‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ کے علاوہ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کامران اورابراربنگلہ دیش کیخلاف پہلےٹیسٹ سےباہر
اگست 17, 2024 -
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
مئی 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔