فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جے رام سڑک حادثے میں ہلاک

0
57

(پاکستان ٹوڈے) بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں، اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں اپنا کنٹرول کھو دیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوفناک حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں تاہم پاویتھرا کی بہن اپیکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔

اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے جب کہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a reply