فلپائن میں طوفان ٹرامی نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں 14افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےاور کئی گاؤں، عمارتیں بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان بچانے کے لیے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق فلپائن کے صدر فرڈینانڈ مارکوس جونیئر نےحالات کاجائزہ لیتےہوئےشمال مشرقی صوبے اسابیلا میں جمعرات کوانتظامات کرنے کے احکامات دیے۔
مارکوس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی سطح غیرمتوقع طور پر بلند ہے تاہم اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مجھے خوف ہے کہ بدترین صورت حال مزید آنے والی ہے، جس کے لیے ہم سب کو تیار رہنا چاہیے۔
فلپائن کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ طوفان ٹرامی صوبہ اسابیلا میں ایشاگوئے قصبے سے 175 کلومیٹر دور ہے اور خبردار کیا کہ اس کی وجہ سے تیز ہوائیں چلیں گے، موسلادھار بارش اور ساحلی علاقوں میں طوفان تباہی پھیلاسکتا ہے۔
جزیرہ لوزون میں حکومت نے سرکاری دفاتر اور سکولوں کو بند کردیا ہے اور شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
طوفان ٹرامی کی وجہ سے منگل کو بیکول ریجن میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے اور بلند عمارت کی چھتوں پر آگئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سیلاب کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان کے نتیجے میں 47 ہزار 500 سے زائد شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔