منی بجٹ کےخدشات،امپورٹڈلگژری آئٹمزپرٹیکس کی شرح بڑھانےپرغور

0
1

وفاقی حکومت نےمنی بجٹ کےخدشات کےباعث امپورٹڈلگژری آئٹمزپرٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور شروع کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ لانے کے خدشات سامنے آ رہے ہیں، جس کے تحت امپورٹڈ لگژری اور غیر ضروری اشیاء پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیر نو کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فیڈرل فلڈ لیوی نافذ کیے جانے کا امکان ہے، جو حالیہ سیلابی نقصانات کے تناظر میں عائد کی جا سکتی ہے۔اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے بھی ایک نیا ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ این-25 ہائی وے منصوبے کے بعد ایک اور بڑے ترقیاتی منصوبے کے لیے بھی نئی لیوی لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع نےانکشاف کیاہےکہ مہنگی امپورٹڈ لگژری گاڑیوں اور سگریٹ پر بھی فیڈرل فلڈ لیوی عائد کیے جانے کی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply