فیض حمیدکاڈرامہ مجھےملٹری کورٹ لے جانے کیلئے ہے ،بانی پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی نےکہاہےکہ جنرل ریٹائرڈفیض حمیدکاسارا ڈرامہ مجھےملٹری کورٹ لےجانےکےلئے کیاجارہاہے۔
بانی پی ٹی آئی کااڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جنرل(ر) فیض کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فیض حمیدکا سارا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ لے جانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ان سب کو معلوم ہے میرے خلاف باقی سارے کیسز فارغ ہوچکے ہیں۔یہ اسلئے مجھے اب ملٹری کورٹس کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔یہ جنرل (ر)فیض سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں۔یہ فیض حمیدسے کوئی نہ کوئی بیان دلوائینگے کہ نو مئی سازش تھی۔
بانی پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ اگر جنرل(ر) فیض نے میری گرفتاری کا آرڈر کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی تو اسکو پکڑیں۔جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا۔رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا۔یہ کہہ رہے ہیں فیض حمیدماسٹر مائنڈ تھا ۔انکو شرم نہیں آتی یہ کہہ رہے ہیں جنرل(ر) فیض بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا۔انکو ڈر ہے قاضی فائز عیسیٰ چلا گیا الیکشن کی چوری کھل جائے گی۔جنرل ریٹائرڈباجوہ نے میری کمر میں چھرا گھونپا ہے۔باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل(ر) فیض کو عہدے سے ہٹایا تھا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔