فیلڈ مارشل کا جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کااعادہ

0
5

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےجنوبی بلوچستان کی سماجی ومعاشی ترقی کےعزم کااعادہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت  کادورہ کیا ،اس موقع پر کورکمانڈربلوچستان نےآرمی چیف کااستقبال کیا، دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،چیف سیکرٹری اوردیگرحکام بھی موجودتھے۔جہاں پر فیلڈ مارشل سےسول انتظامیہ کےنمائندوں نے ملاقات کی،آرمی چیف کے دورےکامقصدسول وعسکری اداروں میں ہم آہنگی کومزیدمستحکم بناناتھا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ دورےکامقصدسیکیورٹی صورتحال اورترقیاتی اقدامات کاجائزہ لیناتھا،اس موقع پر فیلڈمارشل کوسیکیورٹی ڈائنامکس اورفتنہ الہندکےخلاف کامیاب آپریشنزاورسیکیورٹی امور ،خطے کودرپیش خطرات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کوترقیاتی منصوبوں اورجنوبی بلوچستان میں سماجی ومعاشی بہتری کی کاوشوں پربھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ جنوبی بلوچستان میں سماجی ومعاشی حالات بہتربنانےکی حکومتی اورعسکری کاوشوں سےآگاہ کیاگیا،جبکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےسول انتظامیہ کےساتھ ملاقات میں گڈگورننس اور عوامی شمولیت پرزوردیا،بلوچستان کےعوام کی خوشحالی اورپائیدارترقی کےلئےفوج کےعزم کااعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق جوانوں سےخطاب میں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بلندحوصلےاورآپریشنل تیاری کوسراہا،آرمی چیف نے خطےمیں امن واستحکام کے قیام میں فوجی جوانوں کےکردارکی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، فوج پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔

Leave a reply