صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکیس میں عدالت نےحکومت سمیت دیگرفریقین کوجواب جمع کروانےکی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کی مبینہ ویڈیوکیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔
ایف آئی اےکےوکیل اور وفاقی حکومت کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ایف آئی اےنےکہاکہ ایف آئی اےنے ملزم محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کرلیا ہے۔
عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےاستفسارکیاکہ یہ تمام میٹریل گرفتار ملزم نے تیار کیا۔
ایف آئی اےکےوکیل نےجواب میں کہاکہ اس پر تفتیش ہورہی ہے ،جیسے جیسے تفتیش ہوگی مزید ملزم سامنے آئے گے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ سوشل میڈیا پر اچھے کام بھی ہورہے ہیں لوگوں کو فوائد بھی ملتے ہیں۔اچھی چیزوں کا استعمال ہونا چاہیے مگر بُری چیزوں کو روکنا ہے۔
وکیل وفاقی حکومت نےکہاکہ ٹویٹر 17 فروری سے پاکستان میں بین ہے ،ٹویٹر کا ذاتی طور پر کوئی نمائندہ ڈائیریکٹ پاکستان میں موجود نہیں ہے۔
ایف آئی اے آفیسرنےکہاکہ ہم نے امریکن سفارت خانے کو خط لکھ دیا ہے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ وہ لیٹر عدالت کو دکھایا جائے ۔یہ خط تو پہلے دن سے موجود ہے جو آپ دکھا رہے ہیں ، بتایا جائے ہمارے ملک میں ٹویٹر کی سروسز کن کن ایس او پیز کے تحت دی گئی ۔ اچھی سروسز لینی چاہیے ۔
وکیل وفاقی حکومت نےکہاکہ وی پی این پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ آپ یو اے ای سے جاکر سروسز لو وہاں وی پی این استعمال کرنا کتنا بڑا جرم ہے۔
عدالت نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کا معاملہ190
اپریل 6, 2024 -
ڈونلڈ ٹرمپ کو نکی ہیلی ریاست میں شکست
فروری 26, 2024 -
کراچی والوں کیلئےبُری خبر:بجلی کی قیمت میں بڑااضافہ
اگست 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔