قابض مافیانےہم پرآئی پی پیزکاعذاب مسلط کیاہے،نعیم الرحمان

0
41

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہاہےکہ قابض  مافیا نے ہم  پرآئی پی پیزکاعذاب مسلط کیاہے، ہم مل کر پاکستان کو مضبوط بنا ئیں  گے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھاکہ پاکستان کے سیاسی خلا کو پورا کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی مہم چل رہی ہے، دیانتدار پارٹی موجود ہے تو اس کا پاکستان کو فائدہ ہے،پاکستان میں موجود دشمن کے ایجنٹ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس نہ ہوں، میڈیا ورکرز کو وہ مراعات ملنی چاہئیں جو آئین وقانون کے مطابق ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ہم اس ماہ 50لاکھ افراد کواپنی مہم کا ممبر بنائیں گے، ہم کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے، ہم پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے۔ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی موثر ترین جماعت ہے، جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے، باقی وڈیروں،جاگیرداروں اور خاندانوں پر مشتمل پارٹیاں ہیں جو سب کو جوڑ سکتی ہے وہ جماعت اسلامی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےامیرجماعت اسلامی کاکہناتھاکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگادیا،آئی پی پیز کو سب معاف ہے۔قابض مافیا نے ہم پر آئی پی پیز کا عذاب مسلط کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں حصہ لیں، ہم مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کامزیدکہنا تھا کہ اس نظام میں طاقتوروں ،دولت والوں اور حکمرانوں کی بالادستی ہے، جب وسائل لوگوں پر نہیں لگتے تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے، پاکستان میں 80فیصد لوگ 40سال اور 65فیصد 25سال کی عمر کے ہیں، آپ نے پاکستان سے مایوس ہوکر جانا ہی کیوں ہے؟
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں معدنی ذخائر کی کوئی کمی نہیں، سمندر،دریا ، کھیت اور پہاڑ ہیں، نظام پر قابض لیڈر شپ نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے، لوگ یہاں طاقت کے بل بوتے ، فارم 47پر مسلط ہوتے ہیں، یہ لوگ صحیح طریقے سے پاکستان نہیں چلا سکے، ان کو اپنی شکست اور ناکامی کو تسلیم کرنا ہوگا، ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکمران طبقے کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ ہم کسی فرقے کی بنیاد پر نہیں ، ہر مسلک کا احترام کرتے ہیں، ہم خواتین میں سب سے زیادہ منظم اور بہترین طریقے سے خدمت کررہے ہیں، ہم نے لوگوں کو حقوق دلانے کی بات کی ہے، جماعت اسلامی ہی پاکستان کے عوام کی سب سے بڑی چوائس ہے۔

Leave a reply