
قانون سب کےلئے برابر،سیاہ شیشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کےدوران یوٹیوبر رجب بٹ کی گاڑی سے بھی سیاہ پیپر اتار دیے گئے۔
یوٹیوب سےچندسالوں میں اپنی پہنچان بنانےوالےرجب بٹ جوکہ سوشل میڈیا پراچھی خاصی فین فالونگ رکھتےہیں۔وہ کسی نہ کسی وجہ سےخبروں کی زینت رہتے ہیں۔ کبھی اپنےمتنازع ولاگ کی وجہ اورکبھی پیسوں کےضیاع پر۔ہمیشہ کی طرح اس باربھی رجب بٹ آج کل پھرخبروں کی زینت بن گئےمگراس بار معاملہ کچھ اورہی نکلا۔
صوبائی دارالحکومت لاہورشہرکےداخلی راستےٹھوکرنیازبیگ پرسیاہ شیشوں والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری تھا کےاس دوران یوٹیوبررجب بٹ کابھی وہاں سےگاڑی پرگزارہوا،پولیس نےگاڑی کوروکااورقانون سب کےلئے ایک جیساکی مثال قائم کرتےہوئےیوٹیوبرکی گاڑی کےسیاہ پیپراتاردئیے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکاکہناتھاکہ ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈی ایس پی مبشرا عوان نے کارروائی کرتے ہوئے سیاہ پیپر اتارے، صوبائی دارالحکومت میں اب تک سینکڑوں ایسی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔ریاستی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔