قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن :چیمپئنزٹرافی سےقبل پراجیکٹ مکمل کیاجائےگا،محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، چیمپئنز ٹرافی سےقبل پراجیکٹ ہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کوقذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پربریفنگ دی گئی،منصوبےپر کام تیزی سےجاری ہے،مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل ہوچکاہے۔فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشستوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع ہوگئی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نےپراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی نے مین بلڈنگ، انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔انہوں نےتیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےمنصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیمپنئزٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈوائزر عامر میر، بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، نیسپاک، ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔