شائقین کرکٹ ، کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی دورہ چین سےاعلیٰ الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔وہ ایئرپورٹ سےقذافی سٹیڈیم پہنچے۔اُنہوں نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیااورافتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے۔ ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین و عالمی معیار کا قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔شائقین کرکٹ اور کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ورکرز،ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح شام7بجے ہو گاتقریب کےمہمان خصوصی وزیراعظم محمد شہباز شریف ہوں گےجوقذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پرعوام کا داخلہ مفت ہو گاقذافی سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیں گے ۔علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔اس کےعلاوہ آتش بازی، لائٹس شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔
سہ ملکی سیریز:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی
فروری 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف احتجاج
اپریل 26, 2024 -
کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔