قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات میں ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔
گزشتہ روزسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےاجلاس میں اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ترمیمی بل2024پیش کیا۔اُن کاکہناتھاکہ یہ بل گراس روٹ پر سروسز فراہم کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔
بل سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے یونین کونسل کی سطح پر زیادہ نمائندگی دینے سے لوگوں کے کام کرنے میں آسانی ہوگی۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کاکہناتھاکہ یہ بل جتناجلدی ہوسکےمنظورکرلیں اتنا ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے بہتر ہے۔
قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن نے مخالفت کی۔
بل کے تحت قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ 2024کی بھی منظوری دے دی جس کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔
قومی اسمبلی سے منظور بل کے تحت ہر یونین کونسل 15 ممبران پر مشتمل ہوگی، یونین کونسل چیئرمین وائس چیئرمین،9جنرل ممبران کےعلاوہ خاتون ،نوجوان،اقلیت اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور ممبران پر مشتمل ہوگی۔
بل کےتحت اب چیئرمین اوروائس چیئرمین کاانتخاب براہ راست نہیں ہوگا، ہر یونین میں 9جنرل ممبران کا براہ راست انتخاب کیا جائے گا جبکہ یونین کونسل سطح پر ووٹرز جنرل ممبران منتخب کریں گے ۔
بل کے تحت ہر یونین کونسل سطح پر 9 منتخب جنرل ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے خاتون، اقلیت، نوجوان اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور کی نشست کے اراکین کا چناؤ کریں گے، جبکہ یونین کونسل کے منتخب جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کےارکان چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہےکہ بل آج سینیٹ میں پیش کیاجائےگا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔