قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،15نکاتی ایجنڈاجاری

قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کرلیاگیا،15نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پرصدرمملکت آصف علی زرداری نےقومی اسمبلی کااجلاس شام5بجےطلب کیا،جس کا15نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
اجلاس کےایجنڈامیں اسلام آبادکےتعلیمی اداروں میں ناکافی ٹرانسپورٹ سہولیات اورفضائی آلودگی پرتوجہ دلاؤنوٹس شامل ہے،جبکہ دانش سکولزاتھارٹی بل اورقانون شہادت 1984میں ترمیم کابل بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔قانون شہادت ترمیمی بل منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا۔















