قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری

0
108

پاکستان ٹوڈے: الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا۔ خواتین کی مخصوص نشستیں انوشے رحمٰن اور بشریٰ انجم بٹ کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئیں۔

شیڈول کے مطابق 29اپریل سے یکم مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ سکروٹنی کا عمل 3مئی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یامستردہونے کیخلاف اپیلیں 6مئی تک دائر کی جاسکیں گی۔  مئی تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 10مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست شائع کر دی جائیگی۔

Leave a reply