قومی اسمبلی کے 5،صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات

0
57

پاکستان ٹوڈے: پنجاب سے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں 174 امیدوار میدان میں ہیں

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور این اے 132 میں الیکشن ہو گا ، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں 40لاکھ44 ہزار552 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

کے پی میں2 قومی،2 صوبائی نشستوں پر انتخابات میں 14لاکھ71ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، خیبر پختونخوا میں 49 امیدوار میدان میں ہیں، کےپی میں 892 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے ہیں، 139حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سندھ میں قومی اسمبلی کے 1 حلقے این اے 196 میں 2 امیدوار میدان میں ہیں ، سندھ میں 4 لاکھ 23 ہزار 781 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ، سندھ کےحلقے میں 303 پولنگ اسٹیشنز قائم، 158 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

بلوچستان کے 2صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہو گی، بلوچستان میں پی بی 20 اور 22 میں ضمنی الیکشن اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گی، بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔

بلوچستان میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، ضمنی الیکشن میں پولیس رینجرز اور فوج کے جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

Leave a reply