قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف دائردرخواست پرفیصلہ محفوظ

0
8

قومی ایئرلائن کی نجکاری کےخلاف دائردرخواست پرعدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس جوادحسن نےلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کےخلاف دائردرخواست پرسماعت کی۔پی آئی اےاورنجکاری کمیشن کےوکیل بیرسٹرمناہل طارق عدالت میں پیش ہوئے۔
پی آئی اےاورنجکاری کمیشن کےوکیل بیرسٹرمناہل طارق کےدلائل :
وکیل مناہل طارق نےکہاکہ پی آئی اےکی نجکاری کافیصلہ بہت زیادہ خسارےکی وجہ سےکیاگیا،پی آ ئی اےکی تشکیل نواورنجکاری بہت ضروری ہے،قومی ایئرلائن کا ادارہ مزیدخسارےکابوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
نجکاری کمیشن کےوکیل نےکہاکہ نجکاری کےفیصلےکوچیلنج کرناغیرمتعلقہ ہے درخواست کوخارج کیاجائے،نجکاری کیلئے36ملین کی بڈوصول کی گئی لیکن اس پر حتمی فیصلہ ہوناباقی ہے،کسی بھی ادارےکی نجکاری کاعمل شفاف اورقانونی ہونا چاہیے۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کےخلاف دائردرخواست پرسماعت مکمل ہونےپرعدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا،قومی ائیرلائن کی نجکاری کےخلاف دائردرخواست پرفیصلہ اگلےہفتےسنایاجائےگا۔

Leave a reply