
قومی ایئرلائن کے مسافروں کیلئے خوشخبری،پی آئی اے نےرواں سال بلندی کی نئی حدیں چھونے کی تیاری کر لی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنا نیٹ ورک بڑھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کی توسیع اور ان خطوں کیلئے پروازوں کی ممکنہ بحالی کے ساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان نے نوید سنائی ہے کہ جو طیارے سٹوریج میں تھے، انہیں آپریشنل سروس میں لا رہے ہیں اور قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے منصوبے کے تحت بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کی توقع ہے، اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2 ہو جائے گی،یوں یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کیلئے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔قومی ایئر لائن اپنا نیٹ ورک بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، نئے فضائی روٹس سے بیرون ِملک مقیم تارکین ِوطن کو براہ راست اور کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسمیاتی تبدیلی: گرمی بڑھنےپر عالمی رپورٹ جاری
مئی 16, 2024 -
پاورشیئرنگ کامعاملہ:ن لیگ اورپیپلزپارٹی کااہم اجلاس
اگست 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔