قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس،سینئرز یا نوجوان؟ممکنہ نام سامنےآگئے

0
2

قومی کرکٹرزکےسینٹرل کنٹریکٹس ،کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے مشاورت کے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹس کے درمیان تفصیلی مشاورت جاری ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کےبعد کنٹریکٹس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔یہ موجودہ تین سالہ مالی ماڈل کا تیسرا اور آخری سال ہے، جس کے باعث اس بار سینٹرل کنٹریکٹس میں اہم اور واضح تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی رد و بدل ڈی کیٹیگری میں کی جائے گی، جہاں کئی کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ فہرست سے چھٹی یقینی ہو چکی ہے، جبکہ متعدد نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کو تینوں فارمیٹس میں سے کسی میں بھی مستقل جگہ حاصل نہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب کچھ باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے جن کھلاڑیوں کے شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے، ان میں حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں۔جبکہ حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے اور ان کی شمولیت کو بھی خارج کئےجانےکاامکان نہیں۔
دوسری جانب عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونا بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a reply