قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال، نئی رینکنگ جاری

0
89

پاکستان ٹوڈے: قومی کھیل ہاکی کا سنہرا دور واپس آ سکتا ہے۔ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی رینکنگ جاری۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر وطن واپس پہنچنےپر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کالاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراستقبال کیلئےاعلیٰ حکام کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود رہی اور کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپین اور کپتان اختر رسول کا کہنا ہے کہ اگر حکومت قومی کھیل کی سرپرستی کرے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہاکی کا سنہرا دور واپس آ سکتا ہے۔

ہاکی کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد قومی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی، جبکہ اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں 13 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور جاپان کو ٹف ٹائم دیا۔ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ہونے کے بعد معاملہ پینلٹی سٹروک پر ہوا، جس میں جاپان فاتح قرار پایا،مگر گرین شرٹس نے فائنل میں پہنچ کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔

Leave a reply