قیمت میں استحکام کیلئےحکومت کا5لاکھ ٹن چینی درآمدکرنےکافیصلہ

0
7

وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی اور اس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ درآمدی عمل کا فوری آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چینی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس بار درآمدی حکمتِ عملی ماضی کے برعکس زیادہ مؤثر اور شفاف ہے۔ ماضی میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا، تاہم اب ایسا کوئی ماڈل نہیں اپنایا جا رہا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چینی کی برآمد اس وقت کی گئی جب ملک میں اس کی وافر مقدار دستیاب تھی، جبکہ اب درآمد کا فیصلہ موجودہ قلت اور بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ :
کراچی میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 179 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ عاشورہ کے بعد سے چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔15 مئی سے اب تک ہول سیل میں چینی 13 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔ جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ 15 مئی کو یہی چینی ریٹیل سطح پر 170 روپے فی کلو دستیاب تھی، یعنی مجموعی طور پر 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply